ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملپے بندرگاہ میں ماہی گیر غرق؛ نعش برآمد

ملپے بندرگاہ میں ماہی گیر غرق؛ نعش برآمد

Tue, 09 Nov 2021 20:25:05    S.O. News Service

اُڈپی9؍ نومبر (ایس او نیوز) آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والا گریکنا دھنیّا (45 سال) نامی ایک شخص ملپے بندرگاہ میں غرقاب ہوگیا۔

سمجھا جاتا ہے کہ گریکنا حادثاتی طور پر ماہی گیر کشتی سے گر پڑا اور سمندر میں ڈوب گیا ۔ کچھ لوگوں نے اس کو بچانے کے لئے اس کی طرف رسی پھینکی مگر وہ رسی تھامنے میں ناکام رہا ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس ڈوبتے شخص کو بچانے کا موقع تھا مگر کسی نے بھی سمندری پانی میں اترنے کی کوشش نہیں کی کیونکہ یہاں پر بندرگاہ کی تہہ سے مٹی اور کیچڑ نکالنے کا کام چل رہا ہے اور ایسے میں کوئی پانی میں اترے تواس کی اپنی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ۔ تھوڑی دیر بعد کیچڑ بھرے پانی سے گریکنا کی لاش برآمد کی گئی ۔ جسے پوسٹ مارٹم کے لئے اجرکاڈ ڈسٹرکٹ ہاسپٹل بھیج دیا گیا ۔ اس ضمن میں ملپے پولیس اسٹیشن میں کیس درج کر لیا گیا ۔


Share: